3 جولائی 2011 - 19:30

لبنان کی پارلیمنٹ کےسابق رکن نے کہا ہے کہصہیونی ریاست سابق وزیراعظم رفیق حریری کے قتل کی ذمہ دار ہے۔

ابنا: نزیہ منصور نے العالم سے گفتگو میں کہا کہ حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے جو ثبوت و شواہد پیش کئے ہیں ان سے واضح ہو جاتا ہے کہ رفیق حریری کے قتل میں صہیونی ریاست پر سب سے زیادہ شک کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حریری ٹریبیونل حزب اللہ کو نقصان پہنچانے کے لئے بنایا گيا ہے۔ادھر لبنان کے ماہر قانون امین حطیط نے رفیق حریری ٹریبیونل کی فرد جرم کے بارے میں کہا ہے کہ یہ فیصلہ اس بچے کی طرح ہے جو مردہ پیدا ہوا ہے کیونکہ یہ سیاسی اور سکیورٹی محرکات پر مبنی ہے اور اس پر عمل کئے جانے کا امکان ہی نہیں ہے۔یاد رہے کہ حریری ٹریبیونل میں حزب اللہ کے چار اراکین پر بھی الزامات لگائے گئے ہیں۔ حزب اللہ لبنان کے سربراہ سیدحسن نصراللہ نے اس ٹریبیونل کو امریکی اور صہیونی قرار دیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169