2 جولائی 2011 - 19:30

شانگلہ…ضلع شانگلہ میں پولیس چوکی پر شدت پسندوں کے حملے میں تین اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق واقعہ ضلع شانگلہ کے علاقے کروڑا میں چکیسر روڈ پر پیش آیا۔ جہاں رات گئے شدت پسندوں نے پولیس چیک پوسٹ پراچانک حملہ کردیا۔

ابنا: حملے میں ڈیوٹی پرموجود اے ایس آئی اونگزیب سمیت تین پولیس اہلکار موقع پر شہید جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی اہلکار کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر شانگلہ منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ شدت پسندحملے کے بعد فرار ہو گئے۔ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت