ابنا: احتجاجی مظاہرہ شہری ایکشن کمیٹی جعفرآباد کی کال پر کیا گیا۔ شہر میں مکمل طور پر شٹرڈاوٴن ہڑتال ہے ۔ مظاہرے میں تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماوٴں کے علاوہ ، شہریوں اور تاجر برادری نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مظاہرین نے سندھ، بلوچستان شاہراہ پر بھوک ہڑتالی کیمپ قائم کردیا۔ 10گھنٹوں سے سندھ بلوچستان شاہراہ بلاک ہونے سے ہزاروں مسافر گاڑیاں پھنس گئیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ جعفرآباد و نصیرآباد میں شدید گرمی کے باوجود روزانہ 20 گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جس سے لوگوں کا جینا حرام ہوگیاہے۔ مظاہرین سے مزاکرات کیلئے ڈپٹی کمشنر ایوب جعفراور ڈی پی او جاوید غرشین بھوک ہڑتالی کیمپ پہنچ گئے۔ تاہم ابھی تک احتجاجی مظاہرہ جاری ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز