28 جون 2011 - 19:30

عراق کے صوبہ بصرہ کے عوام نے صوبائي انتظامی کونسل کی عمارت سے امریکی فوجیوں کو نکال باہر کرنےکے اقدام کا خیرمقدم کیا ہے۔ بصرے کےعوام نے اس خوشی میں مٹھائياں بانٹی ہیں۔

ابنا: بصرہ کے عوام نے اسی طرح نجف اشرف کی انتظامی کونسل سے بھی اسی طرح کا قدم اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ یاد رہے امریکی فوجیوں کا ایک گروہ ایک شہری وفدکی سکیورٹی کے بہانے انتظامی کونسل میں داخل ہوا تھا لیکن انتظامی کونسل نے اسے نکال باہر کیا۔ اس موقع پر بصرے کی انتظامی کونسل کے سربراہ نے امریکی فوجیوں سے کہا وہ کبھی بھی اس عمارت میں داخل نہ ہوں اور بصرے ایرپورٹ سے بھی جلد از جلد نکل جائيں۔ بصرے کی انتظامی کونسل نے اس سےقبل بھی ایک ہنگامی نشست میں امریکی فوجیوں کو شہر میں گشت کرنے سے منع کیا تھا اور امریکیوں کی کاروائيوں میں زخمی ہونےوالوں کے لئے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت