ابنا: جرمن اخبار ڈیر اسپیگل کو ای میل کے ذریعے دیے گئے خصوصی انٹرویو میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا کہنا تھا کہ اسی کی دہائی سے پاک فوج نے ایٹمی اثاثوں کیلئے مکمل طور پر ناکامی سے پاک ایک محفوظ میکنزم بنا رکھا ہے۔ ایٹمی پھیلاوٴ کا الزام مسترد کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اے کیو خان نیٹ ورک نام کی کوئی چیز نہیں۔ عبدالقدیر خان نے بتایا کہ ایٹمی پلانٹ کی لاجسٹک اور سیکیورٹی، پاک فوج کی زیر نگرانی ہے لہذا پلانٹ سے باہر اور اندر آنے اور جانیوالی ہر چیز فوج کے علم سے بالاتر نہیں۔ پاکستان اور بھارت میں ایٹمی جنگ ہوئی تو کون جیتے گا ! اس سوال پر ڈاکٹر خان نے کہا کہ روایتی حریف ایٹمی جنگ کی تباہ کاریوں سے بخوبی واقف ہیں۔ ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کا ایشو کبھی اٹھا ہی نہیں۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے واضح کیا کہ ہم نادان تو ہوسکتے ہیں لیکن احمق نہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز