ابنا: گزشتہ روز تحصیل کلاچی کے تھانے میں نا معلوم افراد کے حملے میں شہید ہونے والے 7پولیس اہلکاروں سمیت 8افراد کی نماز جنازہ صبح پولیس لائن میں ادا کردی گئی ہے اور میتیں ان کے آبادئی علاقوں میں روانہ کردی گئی ہیں۔گزشتہ شام تحصیل کلاچی کے تھانے پرتین حملہ آوروں نے تھانے میں گھس کر اندھادھند فائرنگ کی،ہینڈ گرینیڈ پھینکے اور تھانے میں داخل ہوکر وہاں موجود اہل کاروں کو یرغمال بنالیا۔اس دوران سیکیورٹی فورسز اور ایلیٹ فورسز نے تھانے کا گھیراوٴ کیااور دونوں جانب سے وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔ تھانے کے اندررغمالیوں کو چھڑانے کے لیے بکتر بند گاڑی داخل ہوئی تو دو خود کش حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ دھماکے سے بکتر بند گاڑی تباہ ہوگئی جبکہ عمارت کو بھی نقصان پہنچا۔ دھماکے کے بعد تھانے کے اندر سے چاریرغمالی پولیس اہلکاروں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز