23 جون 2011 - 19:30

کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں میں پر تشدد واقعات میں چار افراد ہلاک اور سندھ حکومت کے ٹھیکیدار سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔

ابنا: پولیس کے مطابق سندھ حکومت کا ٹھکیدار حاجی غفار اپنے محافظوں کے ساتھ گارڈن کے علاقے غلام حسین روڈ سے گزر رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جسکے نتیجے میں ایک محافظ نوید ہلاک جبکہ حاجی غفار اور ایک محافظ غلام حضرت زخمی ہو گیا۔سرجانی ٹاوٴن کے علاقے سیکٹر 5 ڈی میں واقع کے ڈی اے فلیٹ سے نامعلوم شخص کی تشدد ذدہ نعش ملی ہے جسے پولیس کارروائی کے لئے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ گلشن اقبال کے علاقے بلاک 5مدنی مسجد کے قریب پارک میں نامعلوم نوجوان کی نعش ملی جسے گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا۔قائدآباد کے علاقے میں گوشت مارکیٹ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ساجد علی زخمی ہو گیا جو کہ اسپتال میں دوران علاج چل بسا۔  

کراچی میں بجلی کا بحران ،مختلف علاقوں میں آ ٹھ سے دس گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کراچی…کراچی میں بجلی کا بحران برقرار ہے مختلف علاقوں میں آٹھ سے دس گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر میں بجلی کی طویل بندش کا سلسلہ جاری ہے لیکن حکومت کی جانب سے اس سلسلے میں کوئی اقدام نہیں کیا جارہا ہے۔کے ای ایس سی اور لیبر یونین کے جھگڑے نے کراچی کے شہریوں کو عذاب میں ڈال دیا ہے جگہ جگہ کیبل فالٹس تو کبھی کئی گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے شہری سراپا احتجاج نظر آتے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ جب وہ 118 پر کال کرتے ہیں انہیں ٹھیک سے کوئی جواب نہیں دیا جاتا اور ٹال مٹول کی جاتی ہے۔شہریوں کو بجلی کی بندش کے باعث شہر کے متعدد علاقوں میں پانی کی قلت کا بھی سامنا کرنا پڑرہا ہے۔دوسری جانب طویل لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شہریوں کی زندگی شدید متاثر ہوگئی ہے لوگوں کا کہنا ہے کہ کبھی زیادہ تو کبھی کم ولٹیج سے گھریلو الیکٹرانک چیزیں بھی خراب ہوگئی ہیں۔کے ای ایس سی انتظامیہ کا وہی موقف کے لیبر یونین کی ہڑتال کے وجہ سے عملے کو کام کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے جبکہ لیبر یونین انتظامیہ کی بات کو رد کررہی ہے اور لیبر یونین کا کہنا ہے کہ ان کا احتجاج پر امن ہے۔ ترجمان کے ای ایس سی کا کہنا ہے کہ طویل لوڈشیڈنگ گیس کی کمی کے باعث ہورہی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت