22 جون 2011 - 19:30

شیعہ علماء کونسل کی اپیل کر جمعرات کے روز جیوٹی وی اور جنگ اخبار کے دفتر کے باہر جیوٹی وی کی فلم 'بول' کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا گیا۔

ابنا: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے زیر اہتمام آج جیو ٹی وی اور جنگ اخبار کے دفتر کے باہر جیو ٹی وی کی فلم 'بول' کے خلاف بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جبکہ جنگ اخبار کے دفتر کے باہر احتجاجی دھرنا دیا گیا۔

واضح رہے کہ جیو ٹی وی کی فلم 'بول' میں ایسے مناظر پیش کئے گئے ہیں جس سے ملت جعفریہ کے تشخص کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے جس کی وجہ سے ملت جعفریہ میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ 

شیعہ علماء کونسل کی اپیل پر جیوٹی وی کی فلم 'بول'کے خلاف جیوٹی وی کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور دھرنا دیا گیا، احتجاجی دھرنا ایک گھنٹے سے زائد جاری رہا۔مقررین نے شرکائے احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جیو ٹی وی سے یہ فلم  نشر کرنا اس بات کی دلیل ہے کہ جیو ٹی وی امریکی و صہیونی آلہ کار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فلم کے اندر ایسے مناظر بنانا کہ جس سے ملت جعفریہ کے ملی تشخص کو ٹھیس پہنچائی جائے اور مکتب اہل بیت علیہم السلام کی توہین کی جائے ہرگز ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا؟

انھوں نے جیو ٹی وی کی انتظامیہ کو متنبہ کیا کہ اگر اس فلم کو نشر کیا گیا تو حالات کی خرابی کی تمام تر ذمہ داری جیو ٹی وی کی انتظامیہ پر ہوگی۔

اس موقع پر مقررین نے حکومت سے بھی مطالبہ کیا کہ صہیونی آلہ کار جیو ٹی وی کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے اور اسے بند کر دیا جائے کہ جس پر مذاہب کی توہین پر مبنی پروگرامات کی ترویج کی جاتی ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ روز شیعہ علماء کونسل کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بھی جیو ٹی وی کی انتظامیہ کو اس شرانگیز ی اور شیطانی کام سے روکنے کے لئے متنبہ کیا تھا تاہم آج شیعہ علماء کونسل کی اپیل پر جیو ٹی وی کے دفتر کے باہر زبر دست احتجاج کیا گیا ہے۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنماؤں مولانا ظفر عباس تقوی، مولانا جعفر سبحانی، مولانا شبیر میثمی، مولانا شہریار رضا اور مولانا حسن رضا نے کراچی میں جاری مسلسل شیعہ عمائدین کی ٹارگٹ کلنگ کی بھی شدید مذمت کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت شیعہ عمائدین کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشت گرد عناصر کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

بحرین کی سفاک حکومت کویونسکو اجلاس کی صدارت سونپےجانےپراحتجاج/ CLICK آپ بھی احتجاج ریکارڈ کرائیں

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز /                       |

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت