21 جون 2011 - 19:30

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی کمیٹی برائے "استقلال پاکستان کنونشن" کا اجلاس چئیرمین کنونشن علامہ محمد امین شہیدی کی زیر صدارت مرکزی دفتر اسلام آباد میں منعقد ہوا ،جس میں کمیٹی کے جملہ اراکین نے شرکت کی۔

ابنا: اجلاس میں قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی 23  ویں برسی کے حوالے سے منعقد کئے جانے والے استقلال پاکستان کنونشن و حمایت مظلومین ریلی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور اس تاریخی اجتماع کو یادگار بنانے کے لیے مختلف تجاویز و آراء کی روشنی میں سفارشات مرتب کی گئیں۔ 

اجلاس میں بتایا گیا کہ فرزندان اسلام کا یہ عظیم اجتماع 24 جولائی کو منعقد ہو گا جس میں ملک کے طول و عرض سے آنے والے لاکھوں فرزندان ملت جعفریہ اپنے شہید قائد کو خراج عقیدت پیش کریں کے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ امین شہیدی نے شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کی شخصیت و کردار کا تفصیلی جائزہ لیا۔

انھوں نے کہا کہ علامہ عارف حسین الحسینی شہید عظیم مذہبی شخصیت ہونے کے ساتھ ساتھ ایک انتہائی مدبر اور قومی و بین الاقوامی افق پر رونما ہونے والی تبدیلیوں پر گہری نظر رکھنے والے ممتاز راہنما اور ملت اسلامیہ کا سرمایہ تھے۔

انھوں نے کہا کہ قائد شہید نے ایک محب وطن پاکستانی ہونے کی حیثیت سے اتحاد بین المسلمین اور جذبۂ حب الوطنی کے فر وغ کے لیے کام کیا۔ 

انھوں نے کہا کہ ظالم سے نفرت اور مظلوموں کی حمایت ان کا نصب العین تھا اور شہید قائد کی برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ان کے افکار و نظریات کو زندہ رکھا جائے، انشاء اللہ ایم ڈبلیو ایم کی زیر نگرانی منعقد ہونے والا استقلال پاکستان کنونشن قائد شہید کے افکار و نظریات کا آئینہ دار ثابت ہو گا۔

- بحرین کی سفاک حکومت کویونسکو اجلاس کی صدارت سونپےclickجانےپراحتجاج/ آپ بھی احتجاج ریکارڈ کرائیں

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت