18 جون 2011 - 19:30

کوئٹہ تحفظ عزاداری کونسل کے چیرمین رحیم جعفری نے بیان میں‌ حکومت سے مطالبہ کیا ہے۔

ابنا: ٹارگٹ کلنگ میں ملوث عناصر کو فوری طور پرگرفتار کرکے سخت سزا دی جائے بصورت دیگر ہم ملک بھر سے بلوچستان کی جانبلانگ مارچ کی کال دینگے.انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں‌ دوبارہ ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ شروع ہوچکا ہےاور ان واقعات میں‌ ملوث عناصر دندناتے پھر رہے ہیں‌ . انہوں نے کہا کہ ہمارا صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے اور میرا گن مین محمد فرقان کو تاحال رہا نہیں‌ کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ہماری خاموشی کو کمزوری نہ سمجھا جائے ملک بھر سے علماء کرام بلوچستان آرہے ہیں اور ہم جلد آئیندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کرینگے.دوسری جانب شیعہ علماء کونسل بلوچستان کے ترجمان نے بیان میں‌ کہا ہے کہ سید ابرار حسین کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے بصورت دیگرپاکستان بھر میں احتجاج کیا جائے گا انہوں‌ نے کہا کہ جو خوفیہ قوتیں‌ کوئٹہ کو خانہ جنگی کی طرف لے جارہی ہے ہم انہیں تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ اس سے باز آجائیں  اس کے خطرناک نتائج برآمد ہونگے ترجمان نے کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کے مبینہ طور پر انتظامیہ خفیہ اداروں اور صوبائی حکومت ہمارے قتل کے پے در پے ہے انہوں‌ نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی کہ وہ  دہشت گردی کے واقعات کا نوٹس لیں

کوئٹہ ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہانتہا پسندوں کیخلاف کریک ڈاون ، ابرارشاہ اور دیگر کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے ‘ مقررینکوئٹہ ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے زیر اہتمام جمعہ کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ہوا جس میں پارٹی کارکنوں و دیگر نے بھر پور حصہ لیا اس موقع پر شرکا نے پلے کارڈز اور بینرز اُٹھا رکھے تھے مظاہرین سے ایچ ڈی پی کے مرکزی وائس چیرمین دوم مرزا حسین ہزارہ اور سردار ساحل ہزارہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عرصہ دراز سے کوئٹہ میں فرقہ وارانہ دہشت گردی اور ہزارہ قوم سے تعلق رکھنے والوں کی ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے 6 مئی سانحہ ہزارہ ٹاون سے لیکر سید ابرار حسین شاہ کی ٹارگٹ کلنگ تک تمام واقعات میں حملہ آور باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوئے لیکن حکومت صرف دعوے کرتی ہیں.انہوں نے سپریم کورٹ آف پاکستان اور انسانی حقوق کے تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ ہزارہ قوم کیخلاف ہونے والے نا انصافیوں کا نوٹس لے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت