اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق بحرین میں آل خلیفہ خاندان نے اپنے بچاؤ کے لئے عوامی انقلاب کو شکست دینے کی غرض سے آل سعود کو بھی بلالایا، آل سعود نے 1200 فوجی بھیجنے کا اعلان کیا اور 10 ہزار جلاد بحرین میں روانہ کئے، پاکستان سے بھی ہزاروں کرائے کے قاتل منگوالئے، اردن سے بھی ہزاروں فوجی اعلان کئے بغیر بحرین میں پہنچ گئے؛ شام اور عراق کے وہابی اور بعثی بھی بلالئے گئے، امارات کے آل نہیان خاندان، کویت کے آل صباح خاندان اور قطر کے آل ثانی خاندان کے ہزاروں قاتل بھی آل سعود کی مانند اپنی بادشاہتیں بچانے اور اسی مقصد سے بحرین کا انقلاب کچلنے کے مقصد سے اس ملک میں داخل ہوگئے لیکن بجرین کا انقلاب جاری و ساری رہا۔ انھوں نے تین مہینوں تک ملک میں ایمرجنسی نافذ کرکے بڑی طاقتوں سے انقلاب کا خاتمہ کرنے کے لئے مہلت لی لیکن مہلت ختم ہوئی اور انقلاب پہلے سے کہیں زیادہ پختہ عزم کے ساتھ جاری ہے۔ بحرین میں حسینی نوجوان تنہا نہیں ہیں بلکہ انہیں زینبی خواتین کی بہرپور حمایت بھی حاصل ہے۔ حسینی مرد اور زینبی خواتین ہر موقع سے استقادہ کرتے ہوئے اپنی صدا دنیا والوں خاص طور پر آل خلیفہ خاندان اور آل سعود کے گماشتوں کے گوش گذار کررہی ہیں۔ ذیل کی تصویریں دیکھئے جہاں بحرینی خواتین دیواروں پر انقلابی نعرے لکھ رہی ہیں۔..............
/110


سیده زینب (س) نے ابن زیاد سے کہا ۔۔۔

سیده زینب (س) نے ابن زیاد سے کہا: "ہم خدا کے سوا کسی کے سامنے بھی ہرگز ہرگز رکوع نہیں کریں گے

ہم نے سیدہ زینب (س) سے صبر اور ثابت قدمی سیکھ لی ہے

سار شہر کی خواتین مردوں کے شانہ بشانہ ریلیوں کے لئے سڑکوں پر آتی رہیں گی
...........
/110