ابنا: موصولہ رپورٹ کے مطابق عراقی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر قصی السہیل نے پارلیمنٹ سمیت سرکاری اداروں میں امریکی فوجیوں کے داخلے کو ایک اشتعال انگیز اور غیرقانونی اقدام قرار دیا جو بغداد - واشنگٹن سکیورٹی معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔ عراقی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر نے مزید کہا کہ عراقی پارلیمنٹ کی عمارت میں امریکی فوجیوں کا فوجی وردی میں گھس آنا کہ جو پارلیمنٹ کے ملازمین کے خوف و ہراس کا باعث بنا ہے، ان کی جانب سے عراقی حکومت اور آئین کی بے احترامی کو ظاہر کرتا ہے۔ اس رپورٹ میں عراقی پارلیمنٹ پر امریکی فوجیوں کے حملے کی وجہ کی جانب کوئي اشارہ نہیں کیا گيا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز