ابنا: حکومت عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی تحفظ عزاداری کونسل، ہزارہ قومی جرگہ، صوبائی وزراء، ہزارہ قومی جرگہ، صوبائی وزرا، اتحاد تاجران، ایم کیو ایم مختلف تنظیموں کیجانب سے سوگ کا اعلانکوئٹہ مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں اور شخصیات نے ڈپٹی ڈائر یکٹر جنرل پاکستان اسپورٹس بورڈ کوئٹہ، سینیر اولمپین اور صدارتی ایوارڈ یافتہ باکسر سید ابرار حسین شاہ کے قتل کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ دہشت گردوں کوکھلی چھوٹ دی گئی ہے.یاد رہے که 2004 سے لے کر اب تک پیش آنے والے تمام واقعات کے بعد پولیس اور ایف سی اہلکاروں نے متعلقہ علاقوں کو گھیرے میں بھی لیا ہے اور تلاش بھی شروع کردی ہے اور کبھی تو خودکش حملے کرنے والوں کے اعضاء جسمانی بھی “برآمد” کرکے ڈی این اے ٹیسٹ وغیره کے لئے بھجوائے ہیں لیکن ابهی تک یہ معلوم نہ ہوسکا کہ علاقوں کو گھیرے میں لے کر تلاش کا نتیجہ کیا ہوا اور ڈی این اے ٹیسٹس کا کیا نتیجہ نکلا ہے جبکہ دہشت گرد ہر کاروائی کے بعد قانون اور جرم و سزا کے نظام کے فقدان کی وجہ سے قائم ہونے والی اندهیر نگری کی تاریکی سے فائده اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں اور دندناتے پھر رہے ہیں۔سابق اولمپئن باکسر سید ابرار حسین کو ان کی خدمات کے صلے میں حکومت پاکستان کی جانب سے ستارہ امتیاز بھی دیا گیا تھا تاہم وہ بھی ان کی جان کی حفاظت نہ کرسکا اور بظاہر شہید کو اتنی اہم منصب پر فائز ہونے کے باوجود حتی گارڈ رکھنے کی سہولت بھی حاصل نہیں تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز