16 جون 2011 - 19:30

لاہور…پنجاب اور مالاکنڈ کے متعدد علاقوں میں پٹرول کی قلت برقرارہے۔ تاہم فیصل آباد اورسرگودھا سمیت بعض علاقوں میں صارفین کو پٹرول کی فراہمی شروع ہوگئی۔

ابنا: چیچہ وطنی میں 90 فیصد پمپوں پر پٹرول دستیاب نہیں ہے جس سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ صارفین پٹرول کے حصول کے لئے مارے مارے پھررہے ہیں۔ جھنگ میں پیٹرول کی قلت کے سبب لوگ بلیک میں مہنگے داموں پیٹرول خریدنے پر مجبور ہیں۔ لاہور میں 12 روز گزرنے کے بعد بھی پٹرول کی قلت کا مسئلہ حل نہیں ہوسکا ہے۔ جنوبی پنجاب میں ڈیرہ غازی خان ، بہاول نگر اور چشتیاں سمیت کچھ علاقوں میں اب بھی پیٹرول کی قلت برقرار ہے۔ تاہم فیصل آباد ، سرگودھا ، ملتان اور بہاول پور میں پٹرول کی سپلائی قدرے بہتر ہوگئی ہے۔۔ مالاکنڈ ڈویڑن کے اضلاع سوات ، بونیر اور شانگلہ میں بھی زیادہ تر پمپس پر پیٹرول دستیاب نہیں ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ اول تو پیٹرول ملتا ہی نہیں اور جہاں موجود ہے وہاں بھی 110 روپے فی لیٹر میں فروخت کیا جا رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت