ابنا: یہ کمیشن مستقبل میں ایسے واقعات کے تدارک کے لئے اقدامات بھی تجویز کرے گا۔ سلیم شہزاد کے قتل پر آزادانہ تحقیقات کے لئے صحافی برادری نے بھرپور احتجاج کیا تھا اور حکومت نے گزشتہ شب ، بالاآخر، سپریم کورٹ کے جج کی سربراہی میں کمیشن بنانے کا اعلان کیا تھا، اس کمیشن کے قیام کا آج نوٹی فکیشن جاری کیا گیا، اس کے مطابق سلیم شہزاد قتل کیس کا تحقیقاتی کمیشن جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 5 رکنی ہوگا، اس کے دیگر ارکان میں جسٹس آغا رفیق، ایڈیشنل آئی جی پنجاب انوسٹی گیشن، صدر پی ایف یو جے اور ڈپٹی ڈی آئی جی وفاقی پولیس شامل ہیں ،یہ تحقیقاتی کمیشن فوری کام کرتے ہوئے 6 ہفتوں میں رپورٹ مکمل کرے گا ، متعین کردہ ذمہ داریوں کے مطابق یہ کمیشن ، سلیم شہزاد کے اغواء اور قتل کے پس پردہ محرکات کی تحقیقات کرے گا، کمیشن اس قتل واقعہ کے ذمہ دار عناصر کا تعین بھی کرے گا، اور کمیشن، صحافیوں کو مستقبل میں ایسے سفاکانہ واقعات سے بچانے کے اقدام بھی تجویز کرے گا،نوٹی فکیشن کے مطابق اس واقعہ سے متعلقہ کسی فرد کو براہ راست یا بالواسطہ طور پر بلانے کا مجاز ہوگا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز