14 جون 2011 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر احمدی نژاد نے قزاقستان میں شانگہای تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوموں کی حمایت پر بڑے فیصلے کرنے والے ممالک کا مستقبل تابناک ہے۔

ابنا: صدر نے کہا کہ سامراجی طاقتیں افریقی قوموں پر جنگ، جہالت اور فقر و ناداری کو مسلط کرکے افریقی قوموں کے سرمایہ کو لوٹ  رہی ہیں۔ سامراج طاقتوں نے امریکی لاطینی ممالک میں غلام پروری  ، ڈکٹیٹری،  دہشت گردی اور منشیات کو فروغ دیا ہے اور اس وقت بھی دنیا میں دہشت گردی بد امنی اور منشیات کے فروغ میں سامراجی طاقتوں کا ہاتھ ہے صدر احمدی نژاد نے کہا کہ اس سلسلے میں مشرقی عوام اور حکومتوں کا دامن صاف ہے وہ سامراجی طاقتوں کے جرائم میں شریک نہیں ہیں۔ صدر احمدی نژاد نے کہا کہ ایشیائی ممالک اقتصادی ، تجارتی اور اقتصادی شعبوں میں باہمی تعاون کے ساتھ  دنیا میں جاری بحران کو کنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت