ابنا: موصولہ رپورٹ کے مطابق، دنیائے عرب ومصر کے معروف مصنف اور بزرگ صحافی محمد حسنین ہیکل نے الجزیره چینل سے گفتگو میں بحرینی قیام کو مظلوم بتاتے ہوئے کہا: بحرین کا انقلاب مظلوم رہا اور بحرین کی اکثریتی شیعہ آبادی کو مد نظر رکھتے ہوئے عرب دنیا نے اس انقلاب کے ساتھ منصفانہ رویہ روا نہیں رکھا۔
انھوں نے بحرین میں تبدیلیوں اور اصلاحات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا: بحرین بھی دیگر عرب و اسلامی ممالک کی طرح شدید تبدیلیوں کا ضرورتمند ہے مگر عربی ممالک نے اس تبدیلی کے لئے شروع ہونے والی قومی تحریک کے بجائے مسلکی و مذھبی تحریک کا رنگ دے دیا ہے۔
حسنین ہیکل نے آل سعود کی شیعہ دشمنی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: سعودی عرب اختلافات اور جنگ میں اپنے اتحادیوں سے مدد لیتا ہے تاکہ یہ اتحادی آل سعود خاندان کی نیابت میں مختلف ممالک میں لڑ سکیں اور اس وقت یہ نیابتی لڑائی ال سعود کے کارندوں کے نتیجے میں عراق میں ایران کے لڑی جارہی ہے، اور یہاں اہم ترین نکتہ یہ ہے کہ سعودیوں نے بحرین میں بذات خود مداخلت کی ہوئی ہے یوں آل سعود خاندان اس ملک میں براہ راست جنگ میں کود پڑا ہے۔
مصر کے معروف مصنف اور بزرگ صحافی نے خلیج فارس کی ساحلی ریاستوں کی ایران دشمنی پر تنقید کرتے ہوئے کہا: خلیج فارس کی ساحلی ریاستیں اسرائیل سے لڑنے کے بجائے ایران کے ساتھ اختلاف کے درپے ہیں اور صہیونیت سے دشمنی کرنے کے بجائے اہل تشیع سے دشمنی کررہی ہیں ۔
انھوں نے اسرائیل کو شیطان قرار دیتے ہوئے کہا: افسوس کہ عرب ممالک شیطان سے دشمنی کے بجائے ایران سے دشمنی میں مصروف ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز