12 جون 2011 - 19:30

اسلام آباد کے سیکٹر آئی ایٹ مرکز میں ایک واقع ایک نجی بینک کے بلکہ سامنے خود کش دھماکے کے نتیجے میں خودکش حملہ آور ہلاک جبکہ سیکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا ہے۔

ابنا: جیو نیوز کے نمائندے عاصم علی رانا کے مطابق بی ایس ایس پی نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ دھماکا خودکش تھا ۔خودکش حملہ آور نے بینک میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم سیکیورٹی گارڈنے خودکش حملہ آور کو روکنے کی کوشش تاہم حملہ آور نے اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا لیا۔دھماکا اس قدرشدید تھا کہ بینک کی عمارت کا سامنے کا حصہ زمین بوس ہوگیا جبکہ قریب کھڑی گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے،دھماکے سے قریب عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ریسیکو ذرائع نے بینک کے سیکیورٹی گارڈ کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔

/110