10 جون 2011 - 19:30

پاکستان کے صدرآصف علی زرداری نےافغانستان کے صدر حامد کرزائی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں مفاہمت کے لیے پاکستان ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہے۔

ابنا:  افغانستان کے صدر حامد کرزائی جمعہ کو دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچے۔کل شام  کو ایوانِ صدر میں کرزائی  کا پُرتپاک استقبال کیا گیا۔ پاکستان کےصدر آصف علی زرداری، وزیرِاعظم یوسف رضا گیلانی، پاکستان کی بری، بحری اور فضائی افواج کے سربراہان اور وفاقی کابینہ کے ارکان ، افغان وفد کے استقبال کے لیے ایوانِ صدر میں موجود تھے۔ اس موقع پر تینوں افواج کے دستوں نے افغان صدر کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔صدر کرزائی اسی رکنی وفد کے ساتھ پاکستان آئے ہیں جس میں افغان وزیرِ خارجہ، افغان نیشنل آرمی کے سربراہ اور طالبان سے مذاکرات کے لیے افغانستان میں بنائی گئی امن کونسل کے سربراہ پروفیسر برہان الدین ربانی بھی شامل ہیں۔

ایوانِ صدر میں دونوں صدور کی ملاقات کے علاوہ دوطرفہ وفود کی سطح پر بھی بات چیت ہوئی جس میں سکیورٹی اور تجارت کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت