ابنا: افغان سیکیورٹی ذرائع کے مطابق امریکی حکومت کی مدد سے افغان حکومت نے پاک افغان سرحد پر آمدورفت کے مرکزی راستے چمن اور افغان سرحدی شہر اسپین بولدک کے درمیان یہ جدید سسٹم نصب کیا گیا ہے۔گزشتہ روز افغان سرحدی علاقے میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں افغان اور امریکی حکام نے شرکت کی جس میں بائیو میٹرک باڈر کنٹرول سسٹم کا افتتاح کیا گیا۔سسٹم کو باب دوستی کے ساتھ نصب کیا گیا ہے جس کے زریعے چمن سے افغانستان داخل ہونے والے روزانہ ہزاروں افراد اور گاڑیوں کی اسکیننگ اور ڈیٹا مرتب کیا جاسکے گا حکام کے مطابق نئے سسٹم کی تنصیب سے جنوبی افغانستان میں شدت پسندی کم ہو سکے گی واضح رہے کہ پانچ سال قبل حکومت پاکستان نے چمن باڈر پر بھی بائیو میٹرک سسٹم نصب کیا گیا تھا جس کی افغان حکومت اور سرحدی قبائل نے شدید اختلاف احتجاج کرتے ہوئے باب دوستی پر حملہ اور پھتراو کیا تھا تین دن تک چمن باڈر بند رہنے کے بعد پاکستانی حکام نے اس سسٹم کو غیر فعال کر دیا تھا جو اب تک بند ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز