7 جون 2011 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹرمحمود احمدی نژاد نے نامہ نگاروں سے گفتگو میں کہا ہے کہ امریکہپاکستان کی جوہری صلاحیت کوختم کرناچاہتا ہے امریکہ نے اپنے معاشی بحران کو ختم کرنے کے لئے 11 ستمبر کو بہانہ بنا کر اسلامی ممالک پر اپنی وحشیانہ یلغار کا آغاز کیا۔

ابنا: صدر احمدی نژاد نےکہا کہ ایران کے پاس پاکستانی جوہری عزائم کو نقصان پہنچانے کے امریکی منصوبے کی ٹھوس اطلاعات موجود ہیں۔ایرانی صدر کے مطابق امریکہ پاکستان کی جوہر ی صلاحیت کو نقصان پہنچا کر اپنی اجارہ داری قائم کرنا چاہتا ہے۔صدر احمدی نژاد نے کہا کہ امریکہ پاکستان سمیت تمام اسلامی ممالک کو کمزور کرنے کی تلاش و کوشش کررہا ہے احمدی نژاد نے کہا کہ امریکہ نے بغیر تحقیق کےدہشت گردی اور 11 ستمبر کو بہانہ بنا کر افغانستان اور عراق پر حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں لاکھوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔ صدر احمدی نژاد نے کہا ایک طرف امریکہ وسیع پیمانے پر عراق ، افغانستان اور دنیا کے دیگر ممالک میں انسانوں کا قتل عام کررہا ہے اور دوسری طرف حقوق انسانی کی بات کرتا ہے انھوں نے کہا کہ امریکہ انسانیت کا دشمن ہے امریکہ اب ایسے اسلام کی ترویج کررہا ہے جو اسرائيل کی غاصب حکومت کو سرکاری طور پر تسلیم کرلے اس لئے وہ ایسے مسلمانوں کو اپنی مٹھی میں لئے ہوئے ہے جو امریکی اسلام کو فروغ دے رہے ہیں اور حقیقی اسلام کو بدنام کررہے ہیں۔

صدر احمدی نژاد نے کہا کہ ایران کا ایٹمی پروگرام پر امن مقاصد کے لئے ہے اور ایران کا بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے ساتھ قریبی تعاون جاری ہے انھوں نے کہا کہ امریکہ ایران کے ایٹمی پروگرام سے سیاسی استفادہ کرنا چاہتا ہے لیکن اسے اس میں بھی کامیابی نہیں ملےگي۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت