7 جون 2011 - 19:30

صدر مملکت ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل یوکیا امانو اس ایجنسی کی ساکھ کو خراب کرنے کے راستے پر قدم بڑھا رہے ہیں اور امریکہ ایجنسی کے فیصلوں پر اثرانداز ہوتا ہے۔

ابنا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت نے تہران میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فکر و عمل کی آزادی کے بغیر موقف اپنانا آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل کے شایان شان نہیں ہے اور سیاسی موقف کو ایجنسی کے کام پر اثرانداز نہیں ہونا چاہیے۔ آئی اے ای اے نے اپنی حالیہ رپورٹ میں بےبنیاد مفروضوں کی بنیاد پر دعوی کیا ہے کہ اسے ایران میں خفیہ ایٹمی سرگرمیوں کے بارے میں اطلاعات ملی ہیں جن کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ فریدون عباسی نے گزشتہ مہینے کے آخر میں یوکیا امانو کے نام خط میں اس بات پر زور دیا تھا کہ ایران پر لگائے جانے والے الزامات بےبنیاد ہیں۔

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت