6 جون 2011 - 19:30

کوئٹہ…کوئٹہ میں خروٹ آباد واقعہ میں ہلاک ہونے والے غیر ملکیوں کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم کرنے والے پولیس سرجن اور دیگر ماہرین کی ٹیم کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے اجلاس میں طلب کرلیاگیا

ابنا: باوثوق ذرائع کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس کل بدھ کو اسلام آباد میں ہورہا ہے جس میں بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کے پولیس سرجن ڈاکٹر باقرشاہ اور ان کے ہمراہ پوسٹ مارٹم کرنے والے دو ڈاکٹرز ڈاکٹر ذوالفقار کھوسو اور ڈاکٹر محمد علی مستوئی کو خصوصی طور پر طلب کیا گیا ہے، پولیس سرجن سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں پوسٹ مارٹم کی رپورٹ پیش کریں گے،ڈاکٹر باقر شاہ نے اسلام آباد روانگی سے قبل جیو نیوز کو بتایا کہ انہیں سینیٹ کے کل کے اجلاس میں طلب کیا گیا ہے اور وہ خروٹ آباد واقعہ میں ہلاک ہونے والے پانچ افراد کی لاشوں کی پوسٹ مارٹم رپورٹ اور اس حوالے سے ضروری معلومات پیش کریں گے۔ خروٹ آباد واقعہ میں تین خواتین سمیت پانچ غیر ملکی افراد ہلاک ہوگئے تھے، اس کیس کی تحقیقات کے حوالے سے کوئٹہ میں بلوچستان ہائی کورٹ کے جج جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ کی سربراہی میں ایک انکوائری ٹریبونل بھی کام کررہا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت