5 جون 2011 - 19:30

واشنگٹن…فارن ڈیسک… کراچی …امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے لکھا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکاکا اتحادی ہے،لیکن وہ مغرب کا غیر مشروط اتحادی نہیں ہے۔ حامد کرزئی کی حکومت میں بہت سے لوگ پاکستان مخالف جذبات رکھتے ہیں اور ایسی فورسز کا بھارت سے تعلق بھی ہے۔

ابنا: اخبار کے مطابق یہ بھی پاک فوج پر الزام لگایا جاتا ہے کہ پاکستانی فوج طالبان کے ساتھ ہے اوراس نے طالبان کو کنارے نہیں لگایا اگر ایسا ہوتا پاکستانی فوج افغان طالبان کو پناہ دیتے ان کو انٹی ٹینک راکٹ یا انٹی کرافٹ میزائل جیسے جدید ہتھیاروں سے لیس جنگجو فراہم کرتے۔اگر پاکستان طالبان کی کلی مدد کرتا تو وہ زیادہ عسکری کاروائیوں کے ماہر ہوتے۔لیکن ایسا دیکھنے میں نہیں آیا دوسری طرف طالبان پاکستان پر اعتبار نہیں کرتے ۔ افغان طالبان نے9 / 11 سے پہلے انتہا پسند نظریات کو معتدل کرنے اور القاعدہ کو افغانستان سے نکالنے کی پاکستانی بات کو مسترد کر دیا تھا۔ سیکیورٹی امریکی قانون ساز سمجھتے ہیں کہ بن لادن کو تحفظ پاکستانی خفیہ ایجنسیوں نے دیا۔آئی ایس آئی نے خالد شیخ محمد اور رمزی کو گرفتار کرکے برطانیہ میں حملے کی سازش کو بے نقاب کیا ،کیونکہ وہ مغرب مخالف دہشت گردی کو ہوا نہیں دینا چاہتے ۔اخبار لکھتا ہے کہ پاکستانی جنرل بھارت کے ہم نوا پاکستان مخالف تاجکوں کے خلاف افغان طالبان کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت