ابنا: ابتدائی اطلاعات کے مطابق کالا خیل جانے والی پک اپ وین میں نصب بارودی مواد دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک بچہ، ایک بچی اور ایک خاتون سمیت5افراد ہلاک ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق گاڑی کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ دوسری جانب لیڈی ریڈنگ اسپتال کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وہاں4لاشیں پہنچا دی گئی ہیں۔ دھماکے کے نتیجے میں10سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے جن میں2کی حالت نازک ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
/110