3 جون 2011 - 19:30

کراچی…ملک میں امریکی مداخلت ، مہنگائی ، لوڈشیڈنگ اور دیگر مسائل کے خلاف جماعت اسلامی کے تحت کراچی میں دو روزہ دھرنے کا آغاز آج ہوگا۔ اس سلسلے میں تیاریوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔

ابنا: محمد حسین محنتی کا کہنا ہے کہ دھرنے کے دوران شہری اپنا کاروبار جاری رکھیں گے۔دھرنا ایم اے جناح روڈ پر دیا جائے گا ،جس کی قیادت امیر جماعت اسلامی سید منور حسن کریں گے۔ دھرنے کو کامیاب بنانے کے لئے شہر کے مختلف علاقوں میں جماعت اسلامی کی طرف سے کیمپ اور بینرز لگائے گئے ہیں اور وال چاکنگ کی گئی ہے۔ کارکن گاڑیوں میں مختلف سڑکوں پر گشت کررہے ہیں اور جماعت اسلامی کے ترانے بجائے جارہے ہیں۔ پولیس کے مطابق دھرنے کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور تبت سینٹر کی طرف جانے والے تمام راستے بند کردیئے جائیں گے۔ جماعت اسلامی کے نائب امیر پروفیسر غفور احمد نے پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ دھرنا ملک میں امریکی مداخلت ، مہنگائی ، بھتہ خوری ، ٹارگٹ کلنگ ، لوڈشیڈنگ ، بدامنی اور حکمرانوں سے نجات کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت