2 جون 2011 - 19:30

بحرین میں عوامی لیڈروں نے اپنے ایک بیان میں عوام سے کہا ہے کہ وہ ریلیوں کی شکل میں شہداء سکوائر(پرل سکوائر) کیا جانب ”پر امن واپسی “کے عنوان سے نکل پڑیں۔

ابنا: اپنے حقوق کے حصول کی راہ میں کرایے کے غنڈوں کے تشدد اور وحشیت کو روکاوٹ بنے نہ دیں بلکہ اپنے سینوں سے اس کا سامنا کرتے ہوئے شہداءسکوائر پہنچ جائیں۔واضح رہے کہ یکم جون کو صبح سے ہی ایک طرف بحرین کے اکثر شہر اور قصبے عوامی ریلیوں نعروں کی گواہ تھے تو دوسری جانب فورسز اور کرایے کے غنڈوں کی وحشیت اور بربریت کو بھی دیکھ رہے تھے ۔یکم جون کی شام کو اچانک بحرین کے ہر شہر اور گلی سے بحرینی جھنڈہ تھامے ہزاروں مرد وزن عائدون عائدون یعنی لوٹ آئے ہیں لوٹ آئے ہیں کے نعروں کے ساتھ نکل پڑے کئی مقامات پر فورسز نے کئی کئی بار مظاہرین کو منتشر ہونے پر مجبور کیا لیکن وہ دوبارہ اکھٹے ہوکر نکل پڑتے تھے فورسز کی فائرنگ اور اعصاب شکن گیسوں کی وجہ سے متعدد افراد زخمی ہوئے جنہیں پہلے سے مقرر گھرواں اور جگوں پر علاج کے لئے لے جایا گیا یہ بھی خبریں آرہیں ہیں کہ ایک جوان فائرنگ سے شہید ہوا ہے ۔بحرین میں آزاد زرئع ابلاغ پر سخت پابندی کی وجہ سے اندر کی اصل صورت حال سامنے آتے ہوئے بڑی دیر لگ جاتی ہے اور خبروں کا واحد زریعہ انٹرنیٹ اور انسانی حقوق کے نمایندے نبیل رجب ہیں۔تازہ ترین موصول ہونے والی وڈیوز سے پتہ چلتا ہے کہ یکم جون سے پہلے اور یکم جون کے دن کے مظاہروں کے انداز میں ایک بڑا فرق یہ ہے کہ اس دفعہ عوام انتہائی ہشیار اور فورسز کے ردعمل کو مکمل دیکھ بھال اور چکمہ دیتے ہوئے انجام دے رہے ہیں ان کی تمام تر کوشش کسی بھی بڑے اہم چوک یا سڑک یا مقام تک رسائی ہے لیکن ایک مشترکہ جہت یہ بھی ہے کہ عوام اب بھی انتہائی پرامن ہیں کسی کے ہاتھ میں کسی قسم کا پتھر یا ڈنداتک نظر نہیں آتا۔عالمی زرئع ابلاغ میں بی بی سی عربی نے بحرین کی کوریج دیتے ہوئے کہا کہ پرل سکوائر کو مکمل طور پر فورسز نے گھیرا ہوا ہے ،لیکن پروپگنڈہ کی اس مشنری نے اس وحشیت کی جانب اشارہ بھی نہیں کیا جوآج چھ سات گھنٹے جاری رہی بی بی سی کی خبر کچھ اور تصویر کچھ تھی جو ایک خبری ٹریک ہے وہ بات عوام کے احتجا ج کی کرتے ہیں لیکن دیکھاتے آل خلیفہ کی بڑی بڑی تصاویر ہیں جو چوکوں ور سڑکوں پر آویزاں ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت