1 جون 2011 - 19:30

جاپان کے وزیراعظم ناوٹوکین کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگئی ہے۔

ابنا: ٹوکیو میں اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی نے پارلیمنٹ میں وزیراعظم  کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی تھی جس پر آج پارلیمنٹ میں بحث اور ووٹنگ ہوئی۔پارلیمنٹ کے ایوانِ زیریں نے152 کے مقابلے میں 293ووٹ سے تحریک مسترد کر دی۔وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کو حکمران جماعت کے ایک حصہ کی حمایت حاصل تھی۔جاپانی میڈیانے دعویٰ کیا تھا کہ حکمران جماعت کے 40 ارکان بھی تحریک کی حمایت کررہے ہیں۔ جاپانی کی اپوزیشن جماعت نے ملک میں جوہری بحران کے حل کے لیے مؤثرکرادار ادا نہ کرنے پر وزیراعظم کے خلاف گزشتہ روز پارلیمنٹ میں تحریک عدم اعتماد جمع کرائی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت