ابنا: علی اکبر صالحی نے آج اسلامی بیداری کے موضوع پرتہران میں منعقدہ کانفرنس سےخطاب میں کہا کہ علاقے کے حالات ایسے اھداف و مقاصد ہیں جنہيں حضرت امام خمینی رح کے افکار و نظریات میں دیکھا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقائي ملکوں کی خود مختاری، ان کا مغربی سامراج سے آزاد ہونا نیز کرامت و وقار کا حامل ہونا وہ اھداف ومقاصد ہیں جو حضرت امام خمینی رح نے علاقائي ملکوں کے لئے بیان فرمائےتھے۔ علی اکبر صالحی نے کہا کہ آج علاقے کی قوموں کی تحریکیں کامیاب اور مستضعف و مظلوم قوموں کی جدوجہد کامیاب ہورہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جن آمرانہ حکومتوں نے اپنی قوموں کی تحقیر کرتےہوئے عالمی سامراج کی مدد کی وہ سرنگوں ہورہی ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ نے صیہونیزم کادفاع کرنے کی امریکی اور صیہونیزم کی کوششوں کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ دنیا مغرب کی دوغلی پالیسیوں کو سمجھ رہی ہے جو جمہوریت اور انسانی حقوق کے بلند بانگ دعوووں کےباوجود واضح ہیں۔ انہوں نے کہا ان دوغلی پالیسیوں میں ایک علاقائي ممالک بالخصوص بحرین کے مظلوم عوام پرجاری تشدد پر مغربی ذرایع ابلاغ کی خاموشی بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران علاقے کی قوموں کی حق پسندانہ تحریکوں کی حمایت کرنے کی پالیسی پرگامزن ہے اور علاقے کی تحریکیں نہایت اہم ہیں جو اسلامی انقلاب سے متاثر ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز