ابنا: قومی اسمبلی کے بیرونی منظر کی فائل فوٹو اسلام آباد۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی اور سینٹ کے بجٹ اجلاس تین جون کو طلب کر لئے ہیں ۔ صدارتی ترجمان کے مطابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کی جانب سے قومی اسمبلی اور سینٹ کے اجلاس کو طلب کرنے کیلئے بھیجی جانیوالی سمری پر صدر زرداری نے دستخط کرتے ہوئے دونوں ایوانوں کے اجلاس جمعہ کی سہ پہر تین بجے طلب کر لئے ہیں ۔قبل ازیں مسلم لیگ ن نے بھی قومی اسمبی کا اجلاس بلانے کے لئے ترانوے ارکان کے دستخطوں سے ریکوزیشن اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی جس میں کہا گیا کہ قومی سلامتی بارے پارلیمانی قرار داد پر عمل نہیں ہوا،اس لئے اسمبلی کا اجلاس طلب کرکے معاملہ زیر بحث لایا جائے۔ذرائع کے مطابق بجٹ اجلاس میں وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ تین جون کی سہ پہر تین بجے قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال دوہزار گیارہ ۔بارہ کا مالی بجٹ پیش کریں گے جبکہ اسی روز بجٹ کی دستاویز سینٹ میں بھی پیش کر دی جائیں گی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بجٹ دستاویز دونوں ایوانوں میں پیش ہونے کے بعد اجلاس دوروز کیلئے ملتوی کر دیا جائیگا جس کے بعد چھ جون سے بجٹ پر بحث کا باضابطہ آغاز ہو گا اور اپوزیشن لیڈر بجٹ پر بحث کا آغا ز کریں گے ۔بحث دس سے پندرہ روز جاری رہے گی جس کے بعد مطالبات زر کی منظوری اور اپوزیشن کی کٹوتی کی تحریکیں زیر غور آئیں گی۔ ذرائع کے مطابق حکومت چھبیس اور ستائیس جون تک آئندہ مالی سال کے بجٹ کو منظور کرانے کی کوشش کر ے گی تاہم بجٹ پاس کرانے کا حتمی ٹائم فریم ہاوس بزنس ایڈوائزی کمیٹی کے اجلا س میں کیا جائیگا ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز