ابنا: سابق صدرجنرل (ر) پرویز مشرف لندن۔ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ مہران نیول بیس پر حملے میں بھارت ملوث ہوسکتا ہے ، ’’را‘‘ پاکستان کو مطلوب دہشتگردوں کی حمایت اور بلوچستان میں حالات خراب کر رہی ہے ، براہمداغ بگٹی کابل اور اس کا خاندان نئی دہلی میں رہ رہا ہے ، شاہ زین بگٹی کو پانچ ٹرک اسلحہ امریکہ افغانستان نے نہیں بھارت نے ہی دیا تھا ، اوبامہ کی پاکستان میں آپریشن کی بات غیر ذمہ دارانہ ہے ، اسامہ کی ہلاکت کے ثبوت سامنے لائے ، اسامہ کی ایبٹ آباد میں موجودگی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی ناکامی نہیں ، ممکن ہے فوج میں نچلی سطح پر طالبان کیلئے ہمدردی ہو ، بینظیر گولی نہیں لگی ان کی موت گاڑی کا لیور لگنے سے ہوئی ، آسانی سے مقدمات سے بری ہو جاؤں گا، بگٹی کے قتل کا کیس جھوٹا ہے ،وہ لندن میں پریس کانفرنس اور ایک ٹی وی انٹرویو میں اظہار خیال کر رہے تھے ۔
سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ مہران نیول بیس پر حملے میں بھارت ملوث ہوسکتاہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کی خفیہ ایجنسیو ں کو ایک دوسرے کیخلاف سبقت کی دوڑ میں پڑنے کی بجائے ملکر کارروائیاں کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر اوبامہ کی پاکستان میں آپریشن کی بات غیر ذمہ دارانہ ہے، اوباما انتظامیہ کو اسامہ کی ہلاکت کے ثبوت سامنے لانے چاہئیں۔ پرویز مشرف نے کہا کہ ممکن ہے کہ فوج میں نچلی سطح پر طالبان کے لئے ہمدردی ہو۔ سابق صدر نے کہا کہ بینظیر بھٹو کو گولی نہیں لگی تھی،ان کی موت گاڑی کا لیور لگنے سے ہوئی، وہ بینظیر کے قتل میں ملوث نہیں، آسانی سے بری ہو جا ئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اکبر بگٹی کے قتل کا کیس بھی جھوٹا ہے۔ ایک ٹی وی انٹرویو میں سابق صدر پرویز مشرف نے آئی ایس آئی کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی خفیہ ایجنسی ’’را،، براہمداغ بگٹی اور ان کے خاندان سمیت پاکستان کو مطلوب دہشتگردوں کی حمایت کر رہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ انیس سو سینتالیس سے لے کر پاکستان اور بھارت ایک دوسرے سے مقابلہ کی دوڑ میں ہیں اور آئی ایس آئی اور را بھی ایک دوسرے پر سبقت لینے کی کوشش کر رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج اور را کی سازشوں سے ہی پاکستان علیحدہ ہوا اور را نے ہی سیاچن حملوں کی منصوبہ بندی کی ۔ انہوں نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ براہمداغ بگٹی کابل میں اور اس کا خاندان نئی دہلی میں رہ رہا ہے، براہمداغ بگٹی مسلسل بھارت کا دورہ کرتا رہتا ہے جہاں را کے حکام اور اس کے دوست اس کا استقبال کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ براہمداغ بگٹی کا چچا زاد بھائی شاہ زین بگٹی پانچ ٹرک اینٹی ائیر کرافٹ میزائلوں، مارٹرز اور راکٹوں سمیت گرفتار ہوا اور یہ واقعہ دو ماہ پہلے پیش آیا ۔
انہوں نے کہا کہ ان کو یہ اسلحہ امریکہ یا افغانستان نے نہیں دیا بلکہ بھارت نے دیا اور اس کا ہمیں پتہ ہے ۔ سابق صدر نے کہا کہ بھارت نے بلوچستان میں حالات خراب کرنے کے لئے عسکریت پسندوں کی مالی مدد کی اور انہیں اسلحہ فراہم کیا ۔ داؤد ابراہیم کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے سابق صدر نے کہا کہ بھارت پاکستان کو مطلوب دہشتگردوں کو پناہ فراہم کر رہا ہے اور اگر پاکستان ایسا کرے تو اس میں کوئی قباحت نہیں ۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ اور دیگر طاقتیں پاکستان کے مقابلے میں بھارت کی زیادہ حمایت کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب میں اقتدار میں تھا تو ہمیں معلوم نہیں تھا کہ اسامہ ایبٹ آبادمیں مقیم تھا، انہوں نے ایک بارپھر کہا کہ ایساہونہیں سکتاکہ آئی ایس آئی میرے علم کے بغیرکوئی کام کرتی ۔ انہوں نے کہا کہ اسامہ بن لادن کی پاکستا میں موجودگی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی ناکامی نہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز