ابنا: امریکی اخبار کے مطابق پاکستانی حکام اسامہ بن لادن کے خلاف امریکا کی خفیہ کارروائی پر غصے میں ہیں ، اور انہوں نے پاکستانی سرزمین پر امریکی ڈرون حملوں پر نظر ثانی کا فیصلہ بھی کرلیا ہے ، اخبار کے مطابق پاکستان نے امریکا کی طرف سے ملٹری انٹیلی شیئرنگ سینٹر بند نہ کرنے کی درخواست مسترد کردی ہے ، امریکا کے پشاور اوکوئٹہ میں تین انٹیلے جنس سینٹر تھے ، پاکستان نے ان سینٹرز کو بند کرتے ہوئے امریکی اہلکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا ، جس پر امریکا نے پاکستان کو اپنے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست دی تھی ، امریکی اخبار کے مطابق حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کے امریکی مطالبے پر پاکستان نے بتایا کہ اس کے پاس اتنی افرادی قوت نہیں کہ بیک وقت مختلف محاذوں پر لڑے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز