ابنا: امریکی اخبارنے اپنی ایک رپورٹ میں امریکی حکام کے ذرائع سے کہا ہے کہ پاکستان نے پشاوراور کوئٹہ میں قائم امریکی انٹیلے جنس مراکز بند کردیے ہیں، امریکی حکام کا کہنا ہے کہ پشاور میں 2009 میں2 انٹیلے جنس مراکز قائم کیے گئے تھے جب کہ کوئٹہ میں گزشتہ سال ایک مرکز قائم کیا گیا تھا۔ امریکی اخبار کے مطابق انٹیلے جنس مراکز سیٹلائٹ امیجز اورپاک افغان بارڈر انٹلے جنس شیئرینگ کے لیے استعمال کئے جاتے تھے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ پشاور اور کوئٹہ میں موجود تینوں مراکز کو بند کیا جارہا ہے، تاہم فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ ان مراکز کو عارضی بند کیا جارہا ہے یا مستقلاً ۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے انٹیلے جنس مراکز کو بند کرنے سے سی آئی اے کی ڈرون کاروائیوں کی صلاحیت متاثر نہیں ہوگی .............
/110
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز