25 مئی 2011 - 19:30

نیٹو میں روس کے سفیرنے کہا ہے کہ لیبیا میں زمینی فوجی مداخلت سلامتی کونسل کی قراردادوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔

ابنا: نیٹو کیلئے روس کے سفارتکار دمتری رگوزین نے کہا ہے کہ لیبیا میں نیٹو آپریشن کا مقصد لیبیا کے صدرمعمر قذافی کی حکومت کا خاتمہ کرنا ہے۔ لیبیا میں زمینی فوجی مداخلت سلامتی کونسل کی قراردادوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ روسیسفارتکار کے مطابق نیٹو آپریشن کا واحد مقصد معمر قذافی حکومت کاخاتمہ ہے۔ نیٹو کے 28ارکان میں 14رکن ممالک سویلین شہریوں کو تحفظ کے نام پر لیبیا میں فضائی و زمینی آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ سلامتی کونسل کی قراردادوں میں لیبیا کیخلاف صرف اسلحہ کی پابندی اور نو فلائی زون قائم کرنیکی حمایت کی گئی ہےاس نے کہا کہ نیٹو ممالک قوانین کے مطابق نہیں بلکہ اپنی مرضی سے کا م کررہے ہیں جس میں عام شہریوں کے تحفظ کے بجائے انھیں نقصان پہنچ رہا ہے۔ .............

169