24 مئی 2011 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے انٹیلیجنس کے وزیر نےکہا ہے کہ ایران میں گرفتار امریکی جاسوسوں کے اعترافات کو عنقریب عوام کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

ابنا: جاسوس امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کی نگرانی میں کام کررہے تھے اور ان کے علاوہ 45 ایسے جاسوس ہیں جن کو دیگر ممالک میں پہچان لیا گیا ہے حیدر مصلحی نے کہا کہ یہ جاسوس انرجی ، تیل ، گیس، بجلی اور دیگر حساس اداروں میں رخنہ ڈالنے اور اطلاعات جمع کرنےکی کوشش کررہے تھے ۔ انھوں نے کہا کہ یہ لوگ ملک میں دشمن کے منصوبہ کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش میں تھے لیکن انھیں ایران کے خفیہ ادارے نے بر وقت گرفتار کرکے دشمن کی بہت بڑی سازش کو ناکام بنادیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکی جاسوسوں کے اعترافات کو عنقریب نشر کیا جائے گا۔
 ..............

169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت