24 مئی 2011 - 19:30

پاکستان کے قبائلی علاقے کرم ایجنسی کے عوام نے حکومت اور فوج سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ القاعدہ اور طالبان کی حمایت کرنا بند کر دیں۔

ابنا: پاراچنار سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق کرم ایجنسی کے ہزاروں عوام نے آج پاکستانی حکومت اور فوج کی جانب سے القاعدہ اور طالبان کی حمایت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر پارہ چنار میں تعطیل اور عام ہڑتال تھی۔ سابق سینیٹر مولانا عابد حسین الحسینی ، مولانا الطاف حسین ، مولانا اخلاق حسین، انجمن حسینیہ کے جنرل سیکرٹری یوسف حسین اور پارہ چنار سے رکن قومی اسمبلی ساجد علی طوری نے اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے حکومت کے ساتھ ساتھ پارہ چنار اور صدہ میں تعینات کرم ملیشیا کے کمانڈروں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر کرم ملیشیا نے طالبان کی حمایت کرنا بند نہیں کی اور پانچ سال سے محاصرے میں رہنے والے پاراچنار کے عوام کے خلاف جنگ ختم نہ کی تو وہ پاراچنار صدہ اور شورک روڈ کو حکومت پر بند کر دیں گے اور کفن باندھ کر ملیشیا کے ٹینکوں کے آگے کھڑے ہو جائيں گے۔ واضح رہے کہ صدہ اور پاراچنار میں تعینات کرم ملیشیا کے کمانڈر طالبان کی کھلی حمایت کر رہے ہیں جبکہ پشاور کے کور کمانڈر نے گزشتہ ہفتے اس علاقے میں طالبان کے خلاف ایک بڑے آپریشن کی بات کہی تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔

/110

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت