ابنا: خالد المنصوب نے العالم سے گفتگو میں کہا ہےکہ آل سعود سے جو بحرین میں منفی کردار ادا کررہی ہے یمن میں مثبت کردار کی توقع نہیں کی جاسکتی۔ انہوں نے کہا کہ آل سعود کی فوجیں بحرین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرتےہوئے انسانیت سوز جرائم کا ارتکاب کررہی ہیں۔ اس یمنی انقلابی رہنما نے کہا کہ خلیج فارس تعاون کونسل کی تجویز یمن کے امور میں مداخلت ہے۔ یادرہے یمن کے عوام رواں برس کے آغاز سے صدر علی عبداللہ صالح کی حکومت کے خلاف احتجاج کررہے ہیں اور ان کا مطالبہ ہے کہ صدر عبداللہ صالح استعفی دیں۔ یمنی فوج کی فائرنگ میں پانچ سو سے زیادہ انقلابی جان بحق ہوچکےہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد ہزاروں میں بتائي جاتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/110