22 مئی 2011 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اساتذہ کے پارلیمانی گروپ نے ایک بیان میں بحرینی عوام کی تعلیم و تربیت میں رکاوٹ ڈالنے پر آل سعود اور آل خلیفہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اساتذہ کے اونچے مرتبے پر وار کرکے بحرین عوام کی علمی و سائنسی ترقی میں روڑے اٹکانے کا حق نہیں ہے۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق بیان کا متن درج ذیل ہے:

بسم‌اللہ الرحمن الرحيم

حالیہ مہینوں کے دوران آل خلیفہ کے گماشتوں نے جزیرہ نما شیلڈ کے بیرونی قابضین کی مدد سے بحرین کے مظلوم عوام کو کچل ڈالا ہے جبکہ بحرین کے عوام پرامن اور مدنی ذرائع سے دینی اور سیاسی آزادی کے خواہاں ہیں؛ ان دنوں آل خلیفہ کے گماشتے بیرونی جلادوں کی مدد سے نئے جرم کا ارتکاب کرتے ہوئے اندھادھند گرفتاریوں میں مصروف ہیں۔آل خلیفہ کے گماشتے خوب جانتے ہیں کہ ان جرائم کا ارتکاب ایسے بی گناہ عوام کے خلاف ہورہا ہے جن کا جرم صرف یہ ہے کہ وہ گھٹن پر تنقید کررہے ہیں؛ انسانی حقوق کے نام نہاد ادارے بھی اپنی مجرمانہ خاموشی کے ذریعے آل خلیفہ کے جلادوں کا ساتھ دے رہے ہیں. وہ مراکز اور ادارے جو عرصہ دراز سے دنیا کے تمام انسانیت کش مجرمین کا ساتھ دینے کے لئے بیان جاری کرتے تھے ااس وقت بحرین کے مظلوم عوام کے خلاف ہونے والے جرائم پر بالکل خاموش ہیں۔ حالیہ دنوں میں آل سعود اور آل خلیفہ کے گماشتوں نے بڑی تعداد میں جامعات کے متعدد اساتذہ کو پابند سلاسل کردیا ہے جبکہ ان کا جرم صرف یہ ہے کہ وہ درس و بحث کے حلقے تشکیل دیتے ہیں اور بحرین کے فرزندوں کو پڑھاتے ہیں؛ گرفتار اساتذہ آل خلیفہ کے اذیتکدوں میں ٹارچر اور اذیت و آزار کے لمحے کاٹ رہے ہیں لیکن دنیا کی سطح پر انسانی حقوق کے سلسلے میں عام طور پر بولنے والوں نے ان کے بارے میں بھی کچھ کہنا سننا گوارا نہیں کیا ہے۔ مجلس شورائے اسلامی (ایرانی پارلیمنٹ) کے اساتذہ کے پارلیمانی گروپ کے اراکین آل خلیفہ اور آل سعود کو خبردار کرتے ہیں کہ انہیں یہ حق حاصل نہیں ہے کہ اساتذہ کو گرفتار کرکے اور ان کے والاشان علمی مرتبے کی توہین کرکے بحرینی معاشرے کی علمی اور تہذیبی و تعلیمی ترقی کا راستہ روکیں البتہ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کا اکیڈمکس پارلیمانی گروپ اپنا حق سمجھتا ہے کہ اس سلسلے میں بین الاقوامی اداروں اور عدالتوں میں پٹیشن جمع کرادی۔ مجلس شورائے اسلامی (ایرانی پارلیمنٹ) کے اساتذہ پارلیمانی گروپ کے اراکین آل سعود اور آل خلیفہ کے خونخوارانہ اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس ملک میں پابند سلاسل اساتذہ کے ساتھ یکجہتی کا اعلان اور ان کی غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ سربراہ اساتذہ پارلیمانی گروپمجلس شورائے اسلامی (ایرانی پارلیمنٹ): اسداللہ عباسی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/110