ابنا: رہبر انقلاب اسلامی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اکلوتی بیٹی حضرت فاطمۃ الزھرا سلام اللہ علیھا کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے آج حوزات علمیہ اور یونیورسٹیوں کی خواتین اساتذہ سے خطاب میں فرمایا کہ ایران کو صراحتا عورت کےبارےمیں مغرب کے غلط نظریات پر تنقید کرنی چاہیے اور عورت کی حقیقی منزلت اور شان کا دفاع کرنا چاہیے۔ رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے مغربی ملکوں میں عورت کے حوالے سے بحرانوں کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ اسلامی نظام میں خواتین کی حقیقی منزلت اور شان کو دوبارہ زندہ کرنے کےلئے بہت سے کام کئےگئےہیں لیکن ابھی بھی خاصی مشکلات بالخصوص گھرانے میں عورت کے ساتھ برتاو کے سلسلےمیں موجود ہیں ۔ آپ نے فرمایا کہ ان مسائل کو قانون سازی اور قانون پر عمل کرکے ختم کیا جانا چاہیے۔ رہبر انقلاب اسلامی نے حجاب کے مسئلے اور خواتین کےبارےمیں مغرب کی ظالمانہ نگاہ کی طرف اشارہ کرتےہوئے فرمایا کہ مغربی ممالک دعوی کرتےہیں کہ حجاب ایک دینی مسئلہ ہے اور دین مخالف ملکوں میں اسکے لئے کوئي جگہ نہیں ہے۔ اور مغربی ملکوں کی جانب سے حجاب کی مخالف کی بنیادی وجہ یہ ہےکہ حجاب عورت کی بے راہ روی پرمبنی ان کی پالیسیوں کو ناکام بنادیتاہے ۔ رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت نے عالم اور صاحب نظرخواتيں کی پرورش کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز