ابنا: سی سی پی او کوئٹہ نے اپنے فرائض سے غفلت برتنے پر ایس ایچ او شالکوٹ نور بخش کو معطل کر کے محب اللہ کو ایس ایچ او شالکوٹ تعینات کر دیا۔کوئٹہ کے علاقے گوہر آباد میں گذشتہ روز فائرنگ کے واقعہ کا مقدمہ شال کوٹ تھانے میں درج کر لیا گیا، پولیس نے پندرہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ پولیس کے مطابق سریاب کے علاقے گوہر آباد میں گذشتہ روز پک اپ پر فائرنگ کے واقعہ میں سات افراد جان بحق جبکہ چار زخمی ہو گئے تھے۔ فائرنگ کے اس واقعہ کا مقدمہ شالکوٹ تھانے میں جان بحق ہونے والے ایک شخص کے بھائی یارمحمد کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے اس واقعہ میں شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر پندرہ افراد کو حراست میں لیا ہے جن سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔ سی سی پی او کوئٹہ نے اپنے فرائض سے غفلت برتنے پر ایس ایچ او شالکوٹ نور بخش کو معطل کر کے محب اللہ کو ایس ایچ او شالکوٹ تعینات کر دیا۔ گشتہ روز کلی گوہر آباد میں سات افراد کی ہلاکت کے خلاف بلوچستان شیعہ کانفرنس کی جانب سے سوگ جاری ہے............../169
ہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز