16 مئی 2011 - 19:30

کابل سے موصولہ اطلاعات کے مطابق نیٹو نے آج ایک بیان میں کہا ہے کہ جنوبی افغانستان میں چار نیٹو فوجی ایک بم دھماکے میں مارے گئےہیں ان فوجیوں کی شہریت اور شناخت ظاہر نہيں کی گئي۔ جنوبی افغانستان میں زیادہ تر امریکہ ، برطانیہ ، آسٹریلیا اور کینڈا کے فوجی تعینات ہیں۔

ابنا: درایں اثناافغانستان میں تیس طالبان کےہلاک کئےجانےکی بھی خبریں ہيں۔ نیٹو نے ایک بیان میں دعوی کیا ہے کہ تیس طالبان جنگجو نیٹو اور افغان فوجیوں کے مشترکہ آپریشن میں مارے گئےہیں ۔ یہ آپریشن صوبہ فاریاب اور کاپیسا کے قیصار اور تگاب میں کیا گيا ہے۔ اس بیان میں آیا ہےکہ یہ آپریشن قیصار سے طالبان کا صفایہ کرنے کےلئے کیا گیا تھا۔ طالبان نےاس خبر پر اب تک کوئي رد عمل ظاہرنہیں کیا ہے۔

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز

 بحرین میں مظالم روکنے کےلئے صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/169