16 مئی 2011 - 19:30

پاکستان کے وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی چین کے چار روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔

ابنا: پاکستان کے وزیراعظم کے دورہ چین کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان معیشت، تجارت، خزانہ اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون کے معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔دورے کا مقصد دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانا اور انہیں مستقل بنیادوں پر فروغ دینے کیلئے تبادلہ خیال کرنا ہے۔وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی ایسے وقت میں چین کا دورہ کر رہے ہیں جب چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کو ساٹھ سال مکمل ہو رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/169