ابنا: ایڈمیرل شمخانی نے آج پولیس کی ایک کانفرنس میں کہا کہ امریکہ کی وزارت جنگ اسلامی جمہوریہ ایران کو درپیش چینلجوں کےبارےمیں تحقیقات کررہا ہے جس سے معلوم ہوتا ہےکہ امریکہ کی نظر میں ایران کی بے حد اہمیت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب امریکہ ایران کی معاشی صورتحال، انٹرنیٹ کی صورتحال اور سماجی نیٹ ورک کے بارےمیں اسپیشل اسڈیز کررہا ہے تو اس سے معلوم ہوتا ہےکہ اسلامی جمہوریہ ایران ترجیحی بنیادوں پر امریکی حکام کے ایجنڈے پرہے۔ ایڈمیرل شمخانی نے خطروں کا مقابلہ کرنے کےلئے مناسب تدبیروں کے اپنائےجانے پرتاکید کرتےہوئے کہا کہ پولیس، ملسح افواج کا حصہ ہونے کے ناطے ملک کی سکوریٹی میں کردار کی حامل ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169