ابنا: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کچھ ایسے شواہد ملے ہیں جن سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ پاکستانی حکام طالبان کے ٹھکانوں کے بارے میں جانتے تھے اور یہ بات امریکا کیلئے پریشان کن ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کانگریس میں سوال اٹھائے جارہے ہیں کہ کیا امریکا اہداف ایک ہیں،چنداراکین کانگریس کی پاکستان کی امدادروکنے کی تجویزہے،انہیں پاکستان کے اتحادی کاکردارصحیح ادا نہ کرنے پرتشویش ہے۔انہوں نے توقع ظاہر کی کہ اسامہ کی موت کے بعد طالبان کے ساتھ مفاہمت کا راستہ کھل سکتا ہے۔ واضح رہے کہ امریکا کی طاقتور ترین خارجہ تعلقات کی سینیٹ کمیٹی کے چیئر مین ایبٹ آباد میں یک طرفہ امریکی آپریشن کے بعد آج پاکستان آرہے ہیں، تاکہ تعلقات میں پیدا ہوجانے والے تعطل کو دور کیا جاسکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
169