11 مئی 2011 - 19:30

عراق کے وزیرخارجہ ہوشیار زیباری نے کہا ہےکہ ایم کے او دہشتگرد گروہ کو آئندہ چھ مہینوں کے اندر یقینی طور پر عراق سے نکال دیا جائے گا۔

انبا: عراقی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہوشیار زیباری نے یورپی یونین میں خارجہ پالیسی کمیشن کی سربراہ کیتھرین ایشٹن سے ملاقات میں کہا ہے کہ ایم کے او دہشتگرد گروہ کو یقینی طورپر آئندہ چھ مہینوں میں عراق سے نکال دیا جاے گا۔ ہوشیار زیباری نےدرخواست کی ہےکہ ایم کے او دہشتگرد گروہ کو یورپی ملکوں میں بسایا جائے۔ اس بیان کے مطابق زیباری نے کہا ہےکہ ایم کے او دہشتگرد گروہ کا عراق میں رہنا آئين کے منافی ہے اور عراق ایسے گروہوں کو اپنی سرزمین پر رہنے کی اجازت نہیں دے سکتا جو اس کے اقتدار اعلی اور ارضی سالمیت کے لئے خطرہ ہوں لھذا اب وقت آن پہنچا ہےکہ ایم کے او دہشتگرد گروہ کو عراق سے نکالنے کا مسئلہ حل کیا جاے۔ ادھر عراقی قوم اور حکومت کی مخالفت کے باوجود امریکہ نے عراق ہی میں ایم کے او دہشتگرد گروہ کو بسانے کا ایک منصوبہ بنایا ہے جس کی روسے اس دہشتگرد گروہ کے ارکان کو جب تک کسی دیگر ملک کی شہریت نہیں مل جاتی تب تک عراق میں کسی دوسری جگہ رہیں گے۔ ایم کے او دہشتگرد گروہ کو امریکہ اور یورپی ملکوں کی حمایت حاصل ہے اور انیس سو اسی کی دھائي میں اس گروہ کو امریکہ اور صدام کی حمایت سے عراق میں بسایا گياتھا۔ ایم کے او دہشتـگرد گروہ اسلامی انقلاب کا مخالف گروہ ہے اور اس نے مغرب کی حمایت سے ایران کے سیکڑوں عھدیداروں اور نہتے لوگوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا ہے۔ ایم کے او نےصدامی حکومت کےساتھ مل کر عراق و ایران کی قوموں کو مظالم کا نشانہ بنایا تھا۔ امریکہ کی سرکردگي میں اس گروہ کے حق میں مغرب کی حمایت سے دہشتگردی کے بارےمیں مغرب کے دوہرے رویوں کی نشاندہی ہوتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/169