10 مئی 2011 - 19:30

یمن میں انقلابی کوآر ڈی نیٹنگ کمیٹی کے رکن رضوان مسعود نے کہا ہےکہ صدر علی عبداللہ صالح کی سرنگونی ہی انقلابیوں کا اصلی ہدف ہے۔

ابنا: رضوان مسعود نے العالم سے گفتگو میں کہا کہ یمن کے انقلابی اپنے ہدف یعنی صدر علی عبداللہ صالح کی حکومت کی سرنگونی سے دستبردار نہیں ہونگے اور اگلے دنوں میں اپنی سرگرمیاں تیز کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ علی عبداللہ صالح کی فوجیں انقلابی عوام پر اندھا دھند گولیاں چلارہی ہیں اور منگل کے دن تیس مظاہرین فوج کی فائرنگ میں زخمی ہوئےہیں۔ انہوں نے خلیج فارس تعاون کونسل کی تجویز کے بارےمیں کہا کہ اس طرح کی تجویزوں کامقصد حکومت کی مدت میں توسیع لانا ہے۔یمن میں رواں برس کے آغاز سے عوام نے علی عبداللہ صالح کی حکومت کے خلاف قیام شروع کیا تھاجو تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ اس قیام میں اب تک پانچ سو سے زائد افراد جاں بحق اور ہزاروں زخمی ہوئےہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169