8 مئی 2011 - 19:30

العیساوی قطر کے دورے پر جارہے تھے لیکن سعودیوں نے ان کے طیارے کو اپنی فضاؤں سے نہیں گذرنے دیا۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق لیبیا کی عبوری انقلابی حکومت کے وزیر اعظم قطر کے دورے پر جارہے تھے اور ان کے طیارے کو سعودی فضاؤں سے گذر کر دوحہ پھنچنا تھا  لیکن آل سعود نے ان کے طیارے کو ایسا کرنے کی اجازت نہ دی اور یوں وہ قطر کے دورے پر نہ جا سکے۔رپورٹ کے مطابق لیبیا کی عبوری انقلابی حکومت کے وزیر خارجہ العیساوی روز جمعہ ایندھن لینے کے لئے اٹلی سے قاہرہ پہنچا تھا اور قاہرہ سے دوحہ کی طرف پرواز کرنا چاہتا تھا جس کے لئے اسے قاہرہ میں سعودی حکمرانوں کی اجازت کے لئے 20 گهنٹوں تک انتظار بھی کرنا پڑا لیکن سعودیوں نے انہیں اپنی سرزمین سے پرواز کرکے قطر جانے کی اجازت نہ دی جس کی وجہ سے العیساوی کو اپنا دورہ منسوخ کرنا پڑا اور ان کا جہاز ہفتے کے روز ڈیڑھ بجے بن غازی واپس پہنچا۔ واضح رہے کہ قطر وہ پہلی خلیجی ریاست ہے جس نے لیبیا کی عبوری انقلابی حکومت کو تسلیم کیا ہے اور اس حکومت کو لیبیائی عوام کی نمائندہ حکومت سمجھتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/100

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز

 بحرین میں مظالم روکنے کےلئے صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت