7 مئی 2011 - 19:30

افغانستان کی فوج نے تئيس خود کش حملہ آوروں کو ہلاک کردیا ہے۔ ان حملہ آوروں کا تعلق طالبان سے ہے۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق افغانستان کی وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا ہےکہ سنيچر کے روز طالبان کے خلاف آپریشن میں تئيس خود کش حملہ آور ہلاک ہوگئےجبکہ چار کو گرفتار کرلیا گيا ۔ ادھر قندھار میں سکیورٹی فورسس اور طالبان کے درمیاں آج دوسرے دن بھی جھڑپیں جاری ہیں۔ ان جھڑپوں میں گيارہ افراد ہلاک اور پچاس سے زائد زخمی ہوئےہیں۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق طالبان کے جنگجووں نے ٹریفک پولیس کی ایک عمارت پر قبضہ کرلیاتھا اور اس عمارت سے افغاں پولیس پرفائرنگ کرنا شروع کی تھی۔ طالبان کےحملوں کےبعد شہر میں کارو بار زندگي معطل ہوکر رہ گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/169