7 مئی 2011 - 19:30

عراق میں امریکی فوجی اڈے پر میزائلوں سے حملہ کیا گیا ہے / یاد رہے کہ بحرین پر امریکی گرین سگنل کے نتیجے میں سعودی قبضے کے بعد امریکی اڈوں کو عراق میں مسلسل مجاہدین کے حملوں کا سامنا ہے۔

ابنا: موصولہ رپورٹ کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے آج صوبۂ قادسیہ میں واقع دیوانیہ شہر کے جنوب مغرب میں موجود امریکی فوجی اڈے پر چار عدد کاتیوشا میزائيل داغے ہیں۔ ابھی تک اس حملے میں ہونے والے جانی یا مالی نقصان کی کوئي رپورٹ موصول نہیں ہوئي ہے۔

اس حملے کے بعد امریکی ہیلی کاپٹروں نے پروازیں کیں۔

نامعلوم مسلح افراد نے کل بھی بعقوبہ شہر کے قریب واقع امریکی فوجی اڈے کو اپنے دو کاتیوشا میزائلوں کا نشانہ بنایا تھا۔

واضح رہے کہ امریکی فوج عراق میں اپنے فوجیوں کی ہلاکتوں اور مالی نقصانات کے اعداد و شمار جاری نہیں کرتی ہے تاکہ عراق میں موجود امریکی فوجیوں کے حوصلے کمزور نہ ہوں۔ بشکریہ از ریڈیو تہران

یاد رہے کہ بحرین پر امریکی گرین سگنل کے نتیجے میں سعودی قبضے کے بعد امریکی اڈوں کو عراق میں مسلسل مجاہدین کے حملوں کا سامنا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110