ابنا: اس بات سے بھی سبھی متفق ہیں کہ القاعدہ اور طالبان کی داغ بیل امریکہ نے ڈالی اور القاعدہ و طالبان کی سرپرستی کئی برسوں تک امریکہ کے ہاتھ میں رہی ہے ایبٹ آباد میں بڑے دہشت گرد نے چھوٹے دہشت گرد کو ذاتی وجوہات کی بنا پر ہلاک کرکے اس کو دریا برد کردیا۔ اس بات سے بھی سبھی متفق ہیں کہ القاعدہ اور طالبان کی داغ بیل امریکہ نے ڈالی اور القاعدہ و طالبان کی سرپرستی کئی برسوں تک امریکہ کے ہاتھ میں رہی ہے اور آج بھی طالبان اور القاعدہ کی صفوں میں امریکی خفیہ ایجنسی کے اہلکار موجود ہیں جو القاعدہ اور طالبان کی سرپرستی کررہے ہیں اور ان کو بہانہ بنا کر اسلام اور مسلمانوں کو بدنام کرنے کی گھناؤنی سازش میں ملوث ہیں پاکستان کے شہرایبٹ آباد میں در حقیقت بڑے دہشت گرد امریکہ نے چھوٹے دہشت گرد اسامہ بن لادن کو ذاتی وجوہات کی بنا پر ہلاک کیا ہے جس کا اسلام اور مسلمانوں سے کوئی تعلق نہیں۔ اسامہ اور اس کے گمراہ ساتھیوں نے اس خطے میں امریکہ کے ساتھ بہت بڑا تعاون کیا القاعدہ اور طالبان نے امریکی اشاروں پر پاکستان ،افغانستان اور عراق میں ہزاروں بے گناہ مسلمانوں کا وسیع پیمانے پر بہیمانہ قتل عام کیا پاکستان اور افغانستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی بھر پور کوشش کی اور اسامہ بن لادن اور اس کے گمراہ ساتھیوں کے بھیانک اورگھناؤنے جرائم کی وجہ سے امریکہ نے اسلام او ر مسلمانوں کو بدنام کرنے کی بھر پور کوشش کی لیکن چونکہ کے اسلام اصول درخشاں اور صاف و واضح ہیں جس کی وجہ سے وہ اسلام کو بدنام نہیں کرسکے اسامہ اور اس کے گمراہ ساتھیوں کے سیاہ اعمال اسلام کے اصولوں سے بالکل میل نہیں کھاتے بلکہ ان کے اعمال اسلامی تعلیمات کے سراسر خلاف ہیں اسامہ وہابی مسلک سے وابستہ ہے جسے اہلسنت مسلمان ہی نہیں سمجھتے اور وہابیوں اور امریکیوں کی رفتار و گفتار میں کوئی فرق نہیں، اسلام اور مسلمانوں کو بدنام کرنے کی جب امریکہ اور القاعدہ کی تمام سازشیں ناکام ہوگئیں اور عرب ممالک میں اسلامی بیداری پر مبنی عوامی لہر جاری ہوگئی جس میں کئی امریکی ایجنٹ بہہ گئے اور کئی دوسرے سرنگوں ہونے کے قریب ہیں تو بڑے شیطان اور دہشت گرد نے چھوٹے شیطان اور دہشت گرد کو ہلاک کرکے دریا برد کردیا اور چھوٹے دہشت گردشیطان کو زمین پر قبر کی بھی جگہ نہیں ملی۔ بڑے شیطان کی نابودی بھی قریب ہے اور اللہ تعالی ظالموں کو آپس میں ٹکرا کر انھیں نیست و نابود کرتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110